چنئی، 2 جولائی؍(آئی این ایس انڈیا)گزشتہ ہفتے یہاں ایک خاتون آئی ٹی پیشہ ور کے سنسنی خیز قتل کے سلسلے میں ترنیلویلی میں انجینئرنگ میں گریجویٹ 24سالہ نوجوان کو گرفتار کیا گیا ہے اور جب پولیس نے اسے گھیر لیا تو اس نے اپنی گردن کاٹ کر خود کشی کرنے کی کوشش کی۔چنئی کے پولیس کمشنر ٹی کے راجیدرن نے آج یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ ملزم رام کمار کو کل دیر رات ترنیلویلی سے گرفتار کیا گیا،جب پولیس اس کے گھر گئی تو وہ مکان کے پیچھے کے صحن میں چھپ گیا اور جب پولیس نے اسے گھیر لیا تو چاقو سے اپنی گردن کو زخمی کر لیا۔انہوں نے کہا کہ رام کمار کو علاج کے لئے ترنیلویلی میڈیکل کالج ہسپتال روانہ کیا گیا۔ایک خصوصی تفتیشی ٹیم یہاں سے اسے حراست میں لینے کے لئے ترونیلویلی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ 24سالہ سوات سافٹ ویئر کمپنی انفوسس میں کام کرتی تھی جب 24جون کو شام کے بارے ساڑھے چھ بجے اس کا قتل کر دیاگیا،وہ اس وقت ننگم بکم ریلوے اسٹیشن پر شہر کے مضافات میں واقع اپنے کام کی جگہ کے لئے جانے کے لئے ٹرین کا انتظار کر رہی تھی۔کمشنر نے بتایا کہ رام کمار تین ماہ پہلے ہی ترنیلویلی ضلع میں شینکوٹا کے قریب ٹی میناکشیپرم گاؤں سے چنئی پہنچا تھا۔